(کفایت علی شاہ ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کو ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں سمیت بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کو بلوچستان کے علاقے گوادر سے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا ، پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک اہلکار اور 7.8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کو بنا وارنٹ کے پی ٹی آئی رہنما ان کے بھائی اور 4 دوستوں کو حراست میں لیا، ہم امید کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیؓں :دیکھو دیکھو کون آیا؟
بازیابی کیلئے درخواست دائر
دوسری جانب فرخ حبیب کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست داٸر کردی گئی ،درخواست فرخ حبیب کے بھاٸی کی جانب سے دائر کی گئی ، سنگل بنچ سماعت کرے گا۔
درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گوادر میں فرخ حبیب کو ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہلکار ساتھ لے گئے۔فرخ حبیب ان کے بھائی اور چار ساتھیوں کو گھر سے اٹھایا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کروایا جائے۔