(24نیوز)سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلا ریپ کیس میں مجرم قرار نہیں پائے،عدالت نے کرکٹر کو الزام میں بری الزمہ قرار دیدیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹر کے ریپ کیس کی سماعت سڈنی کی عدالت میں ہوئی ،عدالت نے کرکٹر کو ریپ کیس کے باقی ایک الزام میں بری الزمہ قرار دے دیا،ریپ کیس کے حوالے سے شکایت کنندہ ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکی، کیس میں رضامندی کے بغیر مراسم قائم کرنے کو ثابت نہیں کیا جا سکا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر کو عدالت نے پولیس انٹرویو میں سچا قرار دیا ہے، شکایت کنندہ نے جان بوجھ کر جھوٹی گواہی دی جس کیلئے انہیں متحرک کیا گیا۔
خیال رہے کہ رہے کہ دانشکا گونا تھیلاکا کو گزشتہ برس نومبر میں ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، دانشکا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے سڈنی میں موجود تھے۔
دانشکا گونا تھیلاکا پر ریپ کیس میں چار مختلف الزامات تھے،کرکٹر کے کیس میں تین الزامات کو پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔