جنوبی افریقی کپتان کا بھارت سے وطن واپس جانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ہی بھارت سے بری خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔
جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے بھارت سے وطن واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے،’’ٹیمبا باووما ‘‘خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گے،جنوبی افریقا کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز شیڈول ہیں جن میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم رواں ہفتے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تھی،واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دیکھو دیکھو کون آیا؟