وزیر خان مسجد کے جنوبی حصے کا افتتاع ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یو ایس قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے وزیر خان مسجد کے بحال ہونے والے جنوبی حصے کا افتتاح کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق بحالی پروگرام آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے تعاون سےمکمل ہوا۔ بحالی پروگرام میں وزیر خان مسجد کے جنوبی حصہ میں واقعہ 70 صدی کا مقبرہ امام ضامن، چھ حجرے اور مرکزی پویلین سمیت مسجد کا جنوب مشرقی مینار شامل ہیں۔ مسجد وزیر خان کے بحال ہونے والے حصہ پر رقم $200,000 خرچ ہو چکے ہیں۔
یو ایس قونصل جنرل نے مسجد وزیر خان کے احاطہ میں لگے مختلف اسٹالز کا بھی دورہ کیا، یو ایس قونصل جنرل مسجد وزیر خان کے بحال ہونے والے جنوبی حصہ کا دورہ کیا۔ یو ایس قونصلیٹ کی جانب سے لاہور فورٹ کے مختلف حصوں کی بحالی پر اب تک ایک ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 2002 سے اب تک مسجد وزیر خان اور اس کے چوک کی بحالی پر 1.6 ملین ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں۔
تقریب میں سی ای او آغا خان ٹرسٹ توصیف، ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ مسجد وزیر خان کی بحالی کا پروگرام ایک مشکل مرحلہ تھا،بحالی کے پروگرام میں آغاز ٹرسٹ اور امریکن قونصلیٹ کا اہم کردار ہے،اس وقت مسجد وزیر خان اور اس کے اطراف کا حصہ ٹورسٹ کی توجہ کا مرکز ہے۔
سی ای او آغا خان ٹرسٹ توصیف کہتے ہیں والڈ سٹی اتھارٹی کے ذریعے حکومت نے بحالی پروگرام کی ذمہ داری اٹھائی،یہ پروجیکٹ والڈ سٹی کے رہائشیوں کے لئے تحفہ ہے،یو ایس قونصلیٹ کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یو ایس قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل، مذہبی مسجد میں موجودگی پر بہت خوش ہوں۔2002 سے اب تک 32 کلچتل مقامات کی بحالی پر کام کر چکے ہیں،یو ایس اور پاکستان کے تعلقات بہت گہرے ہیں، لاہور کی مسجد وزیر خان میں بحالی کا یہ پانچواں پروگرام ہے۔