(ویب ڈیسک) افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے مذاکرات میں بتائیں۔
رپورٹ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنی فورسز کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں سے منع کر دیا ہے اور انہیں حرام اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی ،مقدمات کے چالان مکمل ، خصوصی عدالت میں جمع
اخوند زادہ نے افغان عوام کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کےساتھ کوئی تعاون نہ کریں اور نہ ہی اسے عطیات دیں۔