(24 نیوز)عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کل لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا اعلان ۔
آمد مصطفی ﷺکا دن منانے کیلئے کل صوبہ بھر کی عدالتوں میں چھٹی ہوگی، ہائیکورٹ بار نے وکلاء کو چھٹی سے متعلق آگاہی دینے کیلئے نوٹس آویزاں کر دئیے،ہائیکورٹ کیجانب سے پہلے ہی 29 ستمبرکوعام تعطیل سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری ہوچکا تھا،12 ربیع الاول مسلم برادری کیلئے بہت اہم اور عقیدت والا دن مانا جاتا ہے ،عید میلاد النبی ﷺ کا دن ملک بھر میں گہری مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی اجتماعات اور سمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کا اجاگر کیا جاتا ہے ۔