نیب مقدمات بحال، آصف زرداری ،یوسف رضا گیلانی عدالت طلب

Sep 28, 2023 | 12:49:PM
نیب مقدمات بحال، آصف زرداری ،یوسف رضا گیلانی عدالت طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے نیب کیسز میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خان کیس میں طلبی کے نوٹسز جاری کئے ،عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو  جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا  اور انہیں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:اسٹیبلشمنٹ کا پیغام ،شہباز شریف کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں:خواجہ آصف

دوسری جانب احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کوبھی 24 اکتوبرکو طلب کیا ہے۔

خیال رہےکہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری روز نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے قابل سماعت قرار دیا اور نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دیدیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 6 سابق وزرائے اعظم کے خلاف کیسز دوبارہ کھل گئے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں سیاستدانوں کے تمام مقدمات بحال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام کیسز نیب عدالتوں اور احتساب عدالتوں میں دوبارہ مقرر کئے جائیں۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بہت سے سیاستدانوں کے خلاف بند ہونے والے مقدمات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس بحال ہو گیا ہے۔