انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر

Sep 28, 2023 | 12:52:PM

(عامر شہزاد)محکمہ انسداد دہشتگردی نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کرتے ہوئے گرفتاری کے لیے اشتہار جاری کردیا۔جاری کر دہ اشتہار میں دہشتگردوں کے سر کی قیمت 3لاکھ روپے سے دس کروڑ روپے رکھی گی ہے۔

انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشید ہ رکھا جا ئے گا،پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 135دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں،مطلوب دہشتگرد جلال الدین،محمد آصف خان،آصف صدیقی،محمد فیاض،انعام قاری،الطاف حسین،محمد رضوان کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں۔

دہشت گرد شہکار دن بھٹی،واجد خان،نیاز محمد،نقاب خان،کلیم خان،زارف سعید،یاسر الیاس،محمد کاشف کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقرر،دہشت گرد حمزہ علی،عالم زیب،مفتی سجاد،عزیر الرحمان،عمران سطارکے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر،انتہا ئی مطلوب دہشت گرد ماجد زبیر،محمد زمضان کامران،محمد سبحان،رحمت اللہ خان،فضل حلیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

محمد صادق 20 لاکھ، محمد آصف صدیق 30 لاکھ،حمز ہ علی 50 لاکھ مقرر،مولانا خالد 50 لاکھ،محمد یوسف 50لاکھ،،محمد عمران پانچ کروڑجبکہ عزیرا لرحمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں