ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ٹاسک فورس کی چیئرپرسن مقرر کر دی گئیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر مشرف، امان اللہ امیر ٹاسک فورس میں شامل،عامر اعجاز خان، خالد محمود اور چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹونہ بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔
ایف بی آر کے ارشد سلیم طارق ممبر ٹیکس اصلاحات ٹاسک فورس کے سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے ہیں،ٹاسک فورس ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز تیار کرے گی،ٹاسک فورس ٹیکس نظام کی خامیوں کو دور کرنے کئلئے تجاویز دیگی۔
ٹاسک فورس ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے اقدامات تجویز کرے گی، ٹاسک فورس اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پیش کرے گی، ٹاسک فورس ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کیلئے مختلف تجایوز پیش کرے گی۔
ٹاسک فورس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اور حکمت عملی سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی