ازبکستان میں تاشقند ہوائی اڈے کے قریب گودام میں دھماکا، 162 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں آسمانی بجلی گرنے سے ہوائی اڈے کے قریب ایک گودام میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 162 افراد زخمی ہو گئے۔
وزارتِ ہنگامی امور کا کہنا ہے کہ زوردار آسمانی بجلی گرنے سے وہاں آگ بھڑک اٹھی جو تاحال بجھائی نہیں جا سکی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 138 کو معمولی زخم آئے جبکہ 24 زخمی افراد سنگین حالت میں ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں رات کے وقت آسمان پر آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں واقع کئی گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور گھروں کے اندرونی حصوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
Huge blast rocks industrial zone near the airport in Tashkent, Uzbekistan
— RT (@RT_com) September 28, 2023
DETAILS: https://t.co/giPWZQbKMf pic.twitter.com/qhW0ROMGxC
آگ لگنے کے چند گھنٹوں بعد تک دھماکے کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، دریں اثنا ہنگامی عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور ایمبولینس کے عملے نے زخمیوں کو وہاں سے نکالا۔
علاقے میں نزدیک واقع ایک متاثرہ گھر کے 72 سالہ مکین نے بتایا کہ میری رات کو آنکھ کھلی، مجھے لگا کہ شاید زلزلہ آگیا ہے، پھر میں نے آگ بھڑکتی دیکھی، میرے بیٹے کی ٹانگ بھی زخمی ہوئی۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ میری حکام سے استدعا ہے کہ نقصان کی تلافی کی جائے کیونکہ موسم سرما نزدیک ہے اور میرے پاس خود اس کی مرمت کرنے کے وسائل نہیں ہیں۔
Huge explosion rocks Tashkent airport in ex-Soviet republic Uzbekistan: Fireball hundreds of feet high lights up night sky and destroys nearby homes as locals claim blast was heard 20 miles away #airport #blast https://t.co/yCYYmj0r9o
— WhatsNew2Day (@whatsn2day) September 28, 2023
مزید پڑھیں: ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر
ازبک قومی خبر رساں ایجنسی ’یو زیڈ اے‘ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر معمول کے مطابق امور سرانجام دیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ازبکستان وسطی ایشیائی سابق سوویت جمہوریہ میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، پرانے آلات اور حفاظتی اقدامات کی عدم تعمیل کی وجہ سے یہاں آگ لگنا معمول ہے۔