(ویب ڈیسک) عمران خان کے وکیل اور لیگی رہنما میں ٹی وی پر لڑائی کےسوشل میڈیا پر چرچے،عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ افنان اللہ نے عمران خان کو گالی دی تھی اگر مجھے دیتے تو شاید میں کنٹرول کرلیتا۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور شیر افضل مروت کے درمیان لائیو پروگرام کے دوران ہونے والی ہاتھاپائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے لیگی سینیٹر کو تھپڑ رسید کیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں افنان اللہ نے شیر افضل مروت کو دھکا دے کر زمین پر گرانے کے بعد لاتیں رسید کیں۔
پروگرام کے معاون عملے نے مداخلت کرکے بمشکل انہیں الگ کیا۔ بعد ازاں میزبان جاوید چوہدری کی جانب سے بریک لینے کے بعد کہا گیا کہ شیر افضل مروت صاحب یہاں سے چلے گئے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے کسی دوسرے رہنما کو فون پرلیں گے۔
جاوید چوہدری صاحب کے پروگرام کل تک میں ن لیگی سینٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی لڑائی کی وجوہات جاوید چوہدری کی اپنی زبانی سنیے۔ ????????
— WAQAR SATTI (@waqarsatti) September 27, 2023
سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں سوالات اٹھائے کہ آخر نوبت یہاں تک پہنچی کیوں؟ جاوید چوہدری نے پروگرام سے اسٹلز شیئرکرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ معاملے کا آغاز چند نازیبا کلمات سے ہواتھا جس کے بعد شیر افضل مروت نے افنان اللہ پر حملہ کیا اور انہوں نے بھی اس کا جواب دیا۔
بعد ازاں نجی ٹی وی کے پروگرام میں ٹیلیفونگ گفتگو میں شیرافضل مروت نے تسلیم کیا کہ انہوں نےافنان اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ أافنان اللہ نے عمران خان کو گالی دی جیسے کہ ان کے والد دیا کرتے تھے لیکن اُنہیں علم نہیں تھا کہ میں عمران خان کا وکیل ہونے کے ساتھ ان کا مرید بھی ہوں لہذا گالی کا جواب دیا جس انداز میں پٹھان دیتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ افنان اللہ نے مجھے نہیں بلکہ عمران خان کو گالی دی تھی، انہیں یہودی ایجنٹ پکارا تھا۔ اگر مجھے گالی دیتے تو میں شاید پھر بھی کنٹرول کرلیتا۔
یاد رہے جاوید چوہدری کے پروگرام میں ہی پی ٹی آئی کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے کراچی سے پیپلزپارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کو تھپڑ مارا تھا ۔