ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

Sep 28, 2023 | 17:34:PM

This browser does not support the video element.

(وقاص عظیم) ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بڑھانے سے سختی سے منع کردیا ہے، 17 لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کر دیے ہیں، گذشتہ روز ایک لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے وکیل اور لیگی رہنما میں ٹی وی پر لڑائی کےسوشل میڈیا پر چرچے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام کمشنرز کو مہلت مانگنے والے ٹیکس گزاروں کے انفرادی کیسز دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے لیے مہلت کی درخواست دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

مزیدخبریں