(24 نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 12 ربیع الاؤل کی مناسبت سے خطاطی کی نمائش دیکھی اور آرٹسٹوں کے فن کو خوب سراہا۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔ سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو خوبصورت خطاطی کا سوونیئر پیش کیا۔ صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر، منصور قادر، سیکرٹریز اوقاف، اطلاعات او ردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن فائل سے متعلق بڑا اعلان
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 12 ربیع الاؤل کی مناسبت سے الحمراء آرٹ گیلری میں خطاطی کی نمائش میں اسم محمد ﷺ کی خطاطی کے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آرٹسٹوں کے فن کو سراہا اور خطاطی کے اعلی معیار کی خوب تعریف بھی کی۔