(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارے نبیؐ کبھی مایوس نہیں ہوئے، نبیؐ کے پیروکار کبھی مایوس نہیں ہوسکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، جڑانوالہ واقعہ کے بعد مسیحیوں کومساجد میں صبح کے وقت عبادت کی اجازت دی گئی۔ان کا کہناتھا کہ نبیؐ پاک نے ریاست طیبہ کی بنیاد رکھی ،ہم سب نبیؐ پاک سے محبت کا دعویٰٰ کرتے ہیں،اگر ہم رسولؐ پاک کی ایک بھی بات مان لیں تو ہماری زندگی بدل جائے گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ نبیؐ پاک کبھی مایوس نہیں ہوئے،پاکستان کے حوالے سے مایوسی چھوڑ دیں ،پاکستان نے ترقی کرنی ہے۔ان کا کہناتھا کہ رواں سال پنجاب سے2 ارب ڈالر کے چاول برآمد کئے جائیں گے،گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کے چاول برآمد کئے گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس ، ن لیگ کا جواب سپریم کورٹ میں جمع، اہم نقاط اٹھا دیئے