ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر نیا مہنگائی بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم سلطان) ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں پر نیا مہنگائی بم گرا دیا، دالیں، چاول، بیسن، مٹن اور بیف مزید مہنگی کردی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے اشیاء خورد و نوش کا نیا سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹن کا سرکاری ریٹ سو روپے اضافے کے بعد 16 سو روپے فی کلو مقرر۔ بیف سو روپے فی کلو اضافے کے بعد 8 سو روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح باسمتی چاول پانچ روپے اضافے کے بعد 3 سو 15 روپے فی کلو ہوگئے جبکہ دال چنا دس روپے اضافے کے بعد 2 سو 25 روپے فی کلو ہوگئی۔ دال مسور 50 روپے اضافے کے بعد 3 سو 20 روپے فی کلو کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا میں آئی فون اسٹور سے کروڑوں کے موبائل چوری
دال ماش بیس روپے اضافے کے بعد 5 سو 30 روپے فی کلو ہوگئی۔ دال مونگ تیس روپے اضافے کے بعد 2 سو 50 روپے فی کلو ہوگئی۔ سفید چنا بیس روپے فی کلو اضافے کے بعد 3 سو 40 کا ہوگیا۔
اسی طرح سادہ روٹی کی سرکاری قیمت مزید دو روپے بڑھا کر 20 روپے کردی گئی۔