غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف تمام ادارے کارروائیاں جاری رکھیں: آرمی چیف

Sep 28, 2023 | 18:53:PM

This browser does not support the video element.

(احمد منصور) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔

جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے لاہور میں ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی بھی شریک ہوئے۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے اہم خبر، ایف بی آر کا بڑا اعلان

اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ”ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں“

اجلاس کے دوران آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ  ''غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں“  کیونکہ  ”غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی“۔ آرمی چیف نے ان تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں