(وقاص عظیم )وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے،حکومت کے انتظامی اقدامات کے باعث اشیاکی سپلائی بہتر ہوئی ہے، غیرقانونی ایکسچینج ریٹ کے خلاف کارروائی کے مثبت اثرات آرہے ہیں،ڈالر کا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کا فرق کم ہورہا ہے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ رواں مالی کے دو ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی،رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری، ایف بی آر محصولات اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال ترسیلات زر 21.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال دو ماہ میں 5.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں تھیں، رواں مالی سال کے دو ماہ میں 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے اہم خبر، ایف بی آر کا بڑا اعلان
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں 8.3 فیصد کی کمی ہوئی،گزشتہ مالی سال کے دو ماہ میں پانچ ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں،رواں مالی سال کے دو ماہ میں 4.5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، رواں مالی سال درآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہوئیں،رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 54.1 فیصد کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے دو ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 47.6 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک سال میں ڈالر کی قدر میں 55 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت خزانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں ایف بی آر محصولات میں 27.2 فیصد کا اضافہ ہوا،نان ٹیکس آمدنی ایک سال میں 241.7 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک سال میں مالیاتی خسارے میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال افراط زر 27.8 فیصد رہی جو گزشتہ سال 26.1 فیصد رہی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس ، ن لیگ کا جواب سپریم کورٹ میں جمع، اہم نقاط اٹھا دیئے