ہفتے کے آخری کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں منفی اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی اختتام ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا۔ 100 انڈیکس 46 ہزار 232 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 6.93ارب مالیت کے 17.76کڑور شیئرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی کوششیں کام کر گئیں، روپیہ تگڑا ہونے لگا، ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کو رگڑا لگا دیا
آج مارکیٹ میں 326 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں سے 183 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 121 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔