آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش و برفباری،محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نےبالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم خشک جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، تاہم خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ،پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی ،نوشہرہ، ہری پور، کرم،وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ،میانوالی، سرگودھا، خوشاب،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ ،لیہ،بھکر، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ سے بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں مزید سستی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم ژوب، موسیٰ خیل ،بارکھان اور کوئٹہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔