سٹیٹ بینک کا سرکاری وصولیوں کیلئے ہفتہ کے روز برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 ستمبر بروز ہفتہ کو سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے ایف بی آر کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا، وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں وہ 30 ستمبر ہفتہ کوبینکاری وقت میں شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ مزید تگڑا، ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کو رگڑا لگا دیا
سٹیٹ بینک کی جانب سے ہفتہ کے روز برانچیں کھلی رکھنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی کلیئرنگ سے متعلق برانچوں کو اس وقت تک کھلا رکھیں گے جو 30 ستمبر 2023 کو نفٹ کی جانب سے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔