(24نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ(او جی ڈی سی ایل)نے مالی سال2022-23 میں تاریخی بلند ترین 224ارب روپے خالص منافع کا اعلان کر دیا۔
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2023 میں8.55 روپے کیش ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کر دیا،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2023 میں 159ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے،او جی ڈی سی ایل 149فیصد تاریخی بلند ترین ریزرو ریپلیسمنٹ ریشو(Reserves Replacement Ratio) حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا