نواز شریف نے کبھی عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی، مریم نواز

نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتباک استقبال کیا جائے گا، اجلاس سے خطاب

Sep 28, 2023 | 21:56:PM

(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

جاتی عمرہ میں چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، بلال کیانی اور سیف الملوک کھوکھر نے شرکت کی جبکہ خواجہ سعد رفیق، ملک افضل کھوکھر، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک اور خواجہ سلمان رفیق بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: گیلپ سروے کو جماعت اسلامی نے مسترد کردیا

اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتباک استقبال کیا جائے گا، وہ وطن واپس آکر ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی۔

مزیدخبریں