استور ضمنی انتخاب میں کون کامیاب؟ ریٹرننگ افسر نے حتمی نتیجہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گلگت بلتستان کے حلقے استور ون کے ضمنی انتخاب کا سینئر سول جج اور ریٹرننگ افسر نے حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد خورشید خان نے 6644 ووٹ حاصل کئے،ن لیگ کے فرمان علی نے 5414 ووٹ حاصل کئے،پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان 4458 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ ن لیگ کے امیدوار کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے نتیجہ روک دیا تھا،پی ٹی آئی کی چیف کورٹ میں دائر درخواست پر حتمی نتیجہ جاری کیاگیا،امیدوار کی کامیابی کی حتمی اعلان اور نوٹی فکیشن کا اجراہونا ابھی باقی ہے۔
الحمد اللہ، چیف کورٹ کے 26 ستمبر کے فیصلے کی روشنی میں استور ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت کا حتمی سرکاری نتیجہ آگیا۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بلا تاخیر حلقہ 1 استور کی گلگت بلتستان اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرے۔ pic.twitter.com/NHU9OdSdd8
— Muhammad Khalid Khurshid Khan (@AbdulKhalidPTI) September 28, 2023
یہ بھی پڑھیں: فحش ڈانس اور حرکات پر معروف سٹیج اداکاراؤں پر پابندی عائد