پشاور اور کراچی کے 5 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کفایت علی شاہ) ترجمان وزارت صحت کے مطابق پشاور اور کراچی کے پانچ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
وزارتِ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے تمام مثبت نمونے جینیاتی طور پر افغانستان میں وائرس سے جڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ برائے سیشن 24 -2023ء کی پالیسی جاری
ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ پشاور سے لیے گئے مثبت نمونے میں پائے جانے والے وائرس کی جینیاتی جانچ پڑتال جاری ہے۔