ہیری پوٹر سیریز کی معروف اداکارہ ڈیم میگی سمتھ انتقال کرگئیں

Sep 28, 2024 | 00:56:AM
ہیری پوٹر سیریز کی معروف اداکارہ ڈیم میگی سمتھ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ہیری پوٹر سریز میں جلوہ گر ہونے والی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ڈیم میگی اسمتھ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ہیری پوٹر میں انہوں نے پروفیسر مکگوناگل کا کردار ادا کیا تھا جسے فلموں کے شائقین نے بہت پسند کیا تھا،ڈیم میگی اسمتھ کو 1969 کی فلم ”دی پرائم آف ژاں بروڈی“ میں شاندار پرفارمنس پر آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اکیسویں صدی میں انہوں نے ”ڈاؤنٹن ایبے“ میں کاؤنٹیس آف گرینتھم اور پھر ہیری پوٹر میں پروفیسر منروا مکگوناگل کی حیثیت سے نئے مداح پائے،ڈیم میگی اسمتھ کے بیٹوں کرس لارکِن اور ٹوبی اسٹیفنز نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال جمعہ کو لندن کے ایک ہسپتال میں ہوا،انتہائی باصلاحیت اور کامیاب اداکارہ کی حیثیت سے ڈیم میگی اسمتھ بڑھاپے میں بھی خاصی مصروف رہیں اور اُن کے پرستار اُن کے فن کو سراہنے کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔