نواز شریف اور   مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

Sep 28, 2024 | 09:42:AM
 نواز شریف اور   مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے ملاقات کی ہے۔

تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین بہترین تعلقات کومزید وسعت دینےکیلئے پر عزم ہیں، جاپان اقوام عالم میں اپنی محنت اور لگن سے نمایاں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم بھی بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، تعلیم، صحت اور شہری سہولیات کی بہتری میں جاپان کا پنجاب حکومت سے تعاون لائق تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے، صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول اور مراعات دے رہے ہیں ۔

اس موقع پر جاپانی سفیر مٹسوہیرو واڈا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔