(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اورمیٹانے یورپی یونین کی جانب سے پیش کردہ نیامصنوعی ذہانت کاحفاظتی معاہدہ مسترد کردیاجبکہ 100 سے زائدکمپنیوں نے اس پر دستخط کردیئے ہیں۔
یورپی یونین کے مصنوعی ذہانت کے معاہدے پر دستخط کرنےوالی کمپنیوں میں ایمازون، گوگل، مائیکروسافٹ اور چیٹ جی پی ٹی بنانے والی اوپن اے آئی سمیت 100 سے زائد کمپنیاں شامل ہیں جبکہ دستخط نہ کرنے والوں میں معروف اے آئی فرم اینتھروپک اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔
یورپی یونین کا مصنوعی ذہانت کامعاہدہ تین بنیادی اقدامات کے ذریعے محفوظ اور قابل اعتمادمصنوعی ذہانت تیار کرنے کا رضاکارانہ عہد ہے،مصنوعی ذہانت کی آگہی کو فروغ دینا،ہائی رسک اے آئی سسٹم کی شناخت اور مصنوعی ذہانت کی گورننس کی حکمت عملی کواپنانا ہے۔
معاہدے میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیار کرنےوالی کمپنیوں کے لئے قانونی فریم ورک فراہم کرنے کےلئے گزشتہ ماہ نافذ ہونےوالے اے آئی ریگولیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ اے آئی ایک ٹرانسفارمیٹیو ٹیکنالوجی ہے جس کے متعدد فائدہ مند اثرات ہیں۔