ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ، ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 12.80 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا مہنگی ہوئیں, ٹماٹر 6 روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے۔ پیاز 7 روپے 89 پیسے، دال چنا 3 روپے 97 پیسے فی کلو مہنگی ہوئِی۔ زندہ مرغی ایک روپے 10 پیسے جبکہ بیف 2 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دال ماش 10 روپے 24 پیسے، دال مونگ 4 روپے 54 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ چینی ایک روپے 83 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11 روپے 43 پیسے سستا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز لگوانےوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہے گی۔
ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مثبت معاشی آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔