(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کا امکان ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز تک کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کئے جانے کا زیادہ امکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں 0.11 روپے فی لیٹر کا معمولی سا اضافہ تجویز کیا گیا ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے لیکن حکومت 16اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا۔۔۔سولر پینلز لگوانےوالوں کیلئےخوشخبری
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ 15 ستمبر کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل 141.93 روپے جبکہ مٹی کا تیل 158.47 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔