راولپنڈی میں مظاہرین سے نمٹنے کےلیے ساڑھے 4 ہزارپولیس اہلکارتعینات 

پولیس اہلکاروں کے مسلح ہونے پر پابندی،صرف فسادات سے نمٹنے والے آلات سے لیس ہوں گے

Sep 28, 2024 | 11:11:AM

(24نیوز)راولپنڈی میں پولیس کو پی ٹی آئی کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے  ساڑھے 4 ہزار سے زائد فورس تعینات کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر ایس ایچ او میگا فون اور ہتھکڑیاں ساتھ رکھے،پولیس فورس کو ہر بلاکنگ پوائنٹ پر آنسو گیس چلانے والی 6 گنیں، آنسو گیس کے 500 شیل ،دو 12 بور رائفلیں، 1 سو ربڑ کی گولیاں اور 6 ٹیئر گیس گرنیڈ فراہم کیے گیے ہیں،ساتھ ہی پولیس فورس میں کسی بھی جوان کے مسلح ہونے پر پابندی ہوگی ,احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ جوان صرف فسادات سے نمٹنے والے آلات سے لیس ہوں گے۔

شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کیے جانے کے بعد ضلع راولپنڈی کے تمام 32 تھانوں میں صرف 2، 3 پولیس اہلکار رہ گئے ہیں،اس سلسلے میں تھانوں کے داخلی گیٹ مقفل رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں