حسن نصراللہ بالکل صحت مند ہیں، اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی میڈیا کا دعویٰ

Sep 28, 2024 | 12:04:PM

(24نیوز)لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے متعلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

ایرانی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں،اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی میڈیا نے لبنان میں اپنے نمائندے کے ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ جمعے کی شام کیے گئے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کا کوئی بھی شخص شہید نہیں ہوا، اسرائیل اپنے مزموم مقاصد میں ناکام رہا۔

حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے،اس سے پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے سید حسن نصراللہ اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل کے جنگی طیاروں نے 15 میزائل فائر کیے تھے جن سے 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔

لبنانی میڈیا نے ابتدائی طورپر 2 افراد جاں بحق اور 76 زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے سے کچھ دیر پہلے اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کردیا تھا تاہم امریکی صدر بائیڈن نے کہاکہ امریکا کو بیروت حملےکا کوئی علم نہیں تھا، امریکا کی بیروت حملےمیں کوئی شراکت بھی نہیں تھی۔

مزیدخبریں