فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

Sep 28, 2024 | 12:49:PM
فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ علی ٹاؤن میں 5 مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی،3 ملزمان نے واردات کے دوران خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر سے بھاری نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔