اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جوکبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج وہ تلخ حقیقت بن چکا ہے۔
معروف اداکارہ اشناشاہ نے اپنی بیماری کی خبر انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئرکی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ پراسوپیگنوسیا(Prosopagnosia) یا چہرے کے اندھے پن کا شکار ہیں جو فرد کی لوگوں کے چہرے پہچاننے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بیماری زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہے،میں کسی کو فوراً نہیں پہچان پاتی ہوں.
اشنا شاہ نے مزید کہا کہ اس پیغام کو اپنے اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ رکھ رہی ہوں تاکہ جو لوگ پہلے سے مجھے جانتے ہیں یا جن سے مستقبل میں واسطہ پڑے اگرمیں انہیں پہچان نہ سکوں تو وہ کسی بد گمانی کا شکارنہ ہو جائیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ سب کچھ میری اس حالت کی وجہ سے ہورہا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کے افراد کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟اس حوالے سے معاشرے میں مزید آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے،یہ ایک ایسی ذہنی بیماری ہے جس میں مریض اپنے اردگرد رہنے والے یا عام لوگوں کو بھی پہچان نہیں پاتا جس سے وہ کھبی مل چکا ہوتا ہے۔