بالی ووڈ فلم"دھوم 4"میں رنبیرکپواِن،ابھیشیک بچن آؤٹ

Sep 28, 2024 | 15:01:PM
بالی ووڈ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)"دھوم"سیریز کی نئی بالی ووڈ فلم "دھوم 4" میں اداکار رنبیرکپور اہم کردار ادا کریں گے جبکہ ابھیشیک بچن اور اودے چوپڑہ کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز اسٹوڈیوزکے بینرتلے بننے والی فلم "دھوم 4" میں رنبیرکپور منفی کردار میں نظر آئیں گے،وہ اس فلم کی شوٹنگ آج اپنی سالگرہ کے روز 28 ستمبر سے شروع کررہےہیں ۔

"دھوم"سیریز کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ دھوم سیریز کی پچھلی تینوں فلموں کے دو مقبول کردار ابھیشیک بچن اور اودے چوپڑہ "دھوم 4" کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں،اس سے قبل ابھیشیک بچن فلم میں انسکپٹر جے اور اودے چوپڑہ علی کا کردار نبھاتے آئے تھے۔ 

"دھوم 4" کا اسکرپٹ اس بار بھی آدیتیہ چوپڑہ اوروجے کرشنا اچاریہ نے مشترکہ طور پر لکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رنبیرکپور نے متعدد مواقع پر دھوم سیریزکی کاسٹ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اس سلسلے میں ان کی فلم میکرز سے طویل عرصے سے بات چیت بھی چل رہی تھی،"دھوم 4" کی ہیروئن اور دیگر تفصیلات ابھی شیئر نہیں کی گئیں۔