(ویب ڈیسک)مزاحیہ گلو کار چاہت فتح علی خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دے ڈالے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار چاہت فتح علی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلہ دیش سے! مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے، میرا کرکٹر کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔پاکستان ٹیم کے ساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہے یا اور کوئی وجہ ہے، کرکٹر جو بھی کریں خوشی سے کریں، جیت مقدر بنے گی۔چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں۔
چاہت فتح علی خان ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے 2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 3 اننگز میں 16 رنز بنائے۔
بعد ازاں وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ چلے گئےاور وہاں 12 سال تک کلب کرکٹ بھی کھیلی۔