پی ٹی آئی کا راولپندی میں احتجاج، سیمابیہ طاہر سمیت 60 افراد گرفتار

Sep 28, 2024 | 17:38:PM
پی ٹی آئی کا راولپندی میں احتجاج، سیمابیہ طاہر سمیت 60 افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کا راولپنڈی میں احتجاج  کے دوران گرفتاریوں کا عمل شروع ہوگیا،پی ٹی آئی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر اور راولپنڈی سے ٹکٹ ہولڈر تنویر اسلم سمیت 60 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے  مطابق انتطامیہ کی جانب سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے آج لیاقت باغ میں احتجاج کی کال دی تھی جس میں کارکنان پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی ، اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماسیمابیہ طاہربھی لیاقت باغ پہنچ گئیں جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا، ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے راولپنڈی سے ٹکٹ ہولڈر تنویر اسلم بھی گرفتار کرلیاگیا۔ 

  دوسری جانب کمیٹی چوک اور لیاقت باغ کے اطراف میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے مزید 22 کارکنان کو گرفتار کر لیا جس سے مجموعی گرفتاریاں 60 ہوگئیں، کمیٹی چوک سے لیاقت باغ آنے والے قافلے پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے پولیس پر پتھراو کیا گیا۔ 

  چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو ایچ 13 سیکٹر میں پولیس نے راولپنڈی جانے سے روک دیا جبکہ نامزد سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس کے ایچ 13 کے مقام پر روک لیا ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،پولیس والے ایسا مت کریں، پولیس نے مجھے اورسلمان اکرم راجہ کو راولپنڈی جاتے ہوئے پہچان کر روکا ، پولیس ہمیں ساتھ لے کر گئی،تھوڑا دور جاکرچھوڑ دیا گیا، ہمیں زبردست روکا جارہا ہے، پولیس ہمیں واپس جانے کا کہہ رہی ہے.  

 یہ بھی پڑھیں: علی امین مسلح جتھوں کیساتھ آرہے، پنجاب پر چڑھائی نہیں کرنے دینگے:عظمیٰ بخاری