توشہ خانہ 2کیس؛ پراسیکیوٹرز اور وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت پیر تک ملتوی 

Sep 28, 2024 | 17:53:PM
توشہ خانہ 2کیس؛ پراسیکیوٹرز اور وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت پیر تک ملتوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشراحسن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پیر تک ملتوی کر دی گئی،سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹرز اور وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی۔

معاون وکیل ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کے سینئر وکلا عدالت حاضر نہیں ہو سکے،راستے بند ہیں،سماعت ملتوی کی جائے،وکیل صفائی انتظار پنجوتہ نے کہاکہ یہ جان بوجھ کر درخواست ضمانتوں کو التوا دے رہے ہیں، درخواست ضمانتوں پر بلا جواز تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا،ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پرسائبر حملے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: