حزب اللہ کے ممکنہ نئے سربراہ کا نام سامنے آ گیا

Sep 28, 2024 | 18:33:PM

(24نیوز)حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعدحزب اللہ کے نئے ممکنہ سربراہ کا نام سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق ہو گئی۔ان کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے نئے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین ہونگے۔

یاد رہے کہ بیروت کے نواح میں داہیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے سینٹرل ہیڈ کوارٹرز پراسرائیلی کی جانب سے بمباری کے دوران ایک ٹن بارود والے 80 بم گرائے گئے،ان حملوں میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب کے علاوہ حزب اللہ کے جنوبی فرنٹ کمانڈر علی الکرکی بھی شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق،حزب اللہ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان

مزیدخبریں