9مئی کے واقعات ناقابل معافی ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد ملک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات ناقابل معافی ہیں،افواج پاکستان اور افسران پر غلیظ زبان استعمال کرنیوالوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔
لندن میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خسارے میں رہنے والے اداروں کی نجکاری ہو گی، پی آئی اے کی بندش کےذمہ دار سابق حکومت کے وزیر ہیں،آئی ایم ایف کے پروگرام میں آرمی چیف نےذاتی طور پر دورے کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شہداء اور غازیوں کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی گئی،سوشل میڈیا پر آرمی چیف ، افواج پاکستان اور افسران پر غلیظ زبان استعمال کرنیوالوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم