تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Sep 28, 2024 | 19:26:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔   ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال، کرم، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔    رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔   

محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ادھرکشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بہاولپور، پڈعیدن اوردادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پہلی بار 2چاند نمودار ہونگے, کب نظارہ دیکھا جا سکے گا؟ حیران کن خبر

مزیدخبریں