پی ٹی آئی والوں کیساتھ موئے موئے ہوگیا،عظمیٰ بخاری

Sep 28, 2024 | 20:43:PM
پی ٹی آئی والوں کیساتھ موئے موئے ہوگیا،عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورآج پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر  سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کرکے سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گیا،بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا۔

  عظمی بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس ) پر پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تازہ خبر یہ ہے کہ گنڈاپور آج پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر واپس چلا گیا،گنڈا پور سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کرکے سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گیا،یہ کمال ہے سی ایم پنجاب کا، پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب نے لکھا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو اپنی حکومت کی رٹ منوانی آتی ہے،بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا،چلو بھاگو۔ 
 یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ فساد،خون خرابہ اور ملک میں لاشیں چاہتا ہے،مریم اورنگزیب