(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی میں احتجاج ختم ہو گیا۔ قافلے کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کے لیے لیاقت باغ راولپنڈی آنے والے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور برہان انٹرچینج سے ہی پشاور واپس روانہ ہوگئے اور کارکنوں کو بھی واپسی کی ہدایت کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، پارٹی رہنماؤں کو احتجاج کے ختم کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا،دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے قافلے کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئے،علی امین گنڈاپور رکاوٹیں عبور نہ کر سکے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے قافلے کا رخ پشاور کی جانب موڑ لیا،پی ٹی آئی کے کارکنان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی واپسی پر برہم ہو گئے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے، یہ تحریک جاری رہے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے لیڈر شپ نامنظور کے نعرے لگائے، کارکنوں نے اراکین اسمبلی اور وزرا کی گاڑیوں کا گھیراؤ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:گڈبائے گرمی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی