فیصل کریم کنڈی کا خیبرپختونخواکی صوبائی قیادت کو خط،مشترکہ ٹاسک فورسز کے قیام کی تجویز

Sep 28, 2024 | 22:17:PM
فیصل کریم کنڈی کا خیبرپختونخواکی صوبائی قیادت کو خط،مشترکہ ٹاسک فورسز کے قیام کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سردار علی امین خان گنڈاپور سمیت خیبرپختونخوا کی صوبائی سیاسی قیادت کو خط ارسال کر دیا،گورنر کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں صوبہ کے مجموعی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاق سے منصفانہ وسائل کی تقسیم، صوبہ حقوق کیلئے یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہوں،گورنر ہاؤس کی جانب سے صوبائی سیاسی قیادت پر مشتمل یونائیٹڈ ٹاسک فورس کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قیام امن ، آئل و گیس ایکسائز ڈیوٹی، این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر حقوق کا حصول ٹاسک فورس کی ترجیحات ہونگی،یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے پہلے  اجلاس کی میزبانی گورنر ہاؤس پشاور کرے گا، یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے ذریعے مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرکے وفاق کو بھجوایا جائے گا۔ 

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ گورنر کا منصب سنبھالتے ہی صوبہ کی تمام سیاسی قیادت کے پاس خود چل کر گیا،صوبہ کے حقوق کیلئے مشترکہ آواز، جدوجہد یونائیٹڈ ٹاسک فورس کی بدولت مفید ثابت ہو گی۔ 

گورنر کی جانب سے پی ٹی آئی، عوامی نیشنل پارٹی ،قومی وطن پارٹی، جے یو آئی، ایم ڈبلیو ایم، ٹی ایل پی،پاکستان مسلم لیگ،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین،مزدور کسان پارٹی ، جے یو آئی (س)، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی( نورانی) کی صوبائی قیادت کو ارسال گیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: