گورنر ہاؤس پنجاب کے سکیورٹی آفیسرکورونا کا شکار ہو گئے

Apr 29, 2021 | 10:03:AM

 (24نیوز)گورنر ہاؤس پنجاب کے سکیورٹی آفیسر احمد رضا کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی آفیسر احمد رضا کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں ادا کی گئی جس میں گورنر چوہدری محمد سرور سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

مرحوم احمد رضا 20 سال سے گورنر ہاؤس کی سکیورٹی ٹیم کا حصہ تھے، وہ گزشتہ ماہ کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث ان کے پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں:    وزیراعلیٰ ہاؤس کے 6 ملازمین کورونا کا شکار،محمود خان نےسرگرمیاں محدود کر دیں

مزیدخبریں