(24نیوز)ساڑھے پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد شاہراہ ناران کی صفائی مکمل کرکے تفریحی مقام ناران کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی اے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق ایک ماہ کے عرصے میں چھوٹے بڑے8 گلیشیرز کی کٹائی اور تمام رکاوٹیں دور کرکے شاہراہ کو ناران تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔گذشتہ سال 16 نومبر کو شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لمبی پٹی سے ناران تک شاہراہ ناران متعدد مقامات پر بند ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف نے کہا ہے کہ شاہراہ کھلنے کے بعد نقل مکانی کر جانے والے خاندانوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے تاہم 16 مئی تک وادی کاغان میں سیاحت پر مکمل پابندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 12 اپریل سے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان