مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6لگانے کا مطالبہ

Apr 29, 2021 | 11:29:AM

 (24نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے سوالات کا جواب دیں، کٹہرے میں کھڑے مجرم سوال نہ پوچھیں، جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبرگھٹیا انتقامی سازش کرنے اور  عہدوں کے ناجائز استعمال کا جواب دیں، قانون اور عوام کی عدالت میں مجرم آپ ہیں، قوم کو جواب دیں۔

واضح رہے لیگی ترجمان نے کہا ہے کہ عمران صاحب  اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، جواب دیں کہ شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    مشکل گھڑی میں ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ علی ظفر

مزیدخبریں