(24نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھالیا، صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وزیرمملکت فرخ حبیب کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا، جس کی تصدیق فواد چودھری اور شہباز گل نے کرتے ہوئے فرخ حبیب کو مبارک باد دی تھی۔
یاد رہے عام انتخابات میں فرخ حبیب فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ