چینی نوجوان کا سکول کے اندر چاقو سے حملہ،  16 بچے اور 2 ٹیچر زخمی

Apr 29, 2021 | 13:02:PM
چینی نوجوان کا سکول کے اندر چاقو سے حملہ،  16 بچے اور 2 ٹیچر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین میں ایک چاقو بردار شخص نےسکول میں زبردستی داخل ہوکر بچوں پر حملہ کردیا،بچوں کو بچانے کیلئے آنے والے دو اساتذہ کو بھی زخمی کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے علاقے گوانگشی کے ایک کنڈرگارٹن سکول میں ایک چاقو بردار شخص نے داخل ہوکر بچوں پر اندھا دھند  وار شروع کر دیئے۔ اس موقع پر حملہ آور نے بچوں کو بچانے کے لیے آنے والے اساتذہ پر بھی حملہ کردیا۔ چاقو بردار شخص کے حملے میں اساتذہ اور 16 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے چاقو بردار 24 سالہ مقامی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم اب تک حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

خیال  رہے کہ چین میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے حملوں کے واقعات ہوچکے ہیں اور ان سب حملوں میں ملوث افراد  نفسیاتی امراض یا ذہنی پریشانیوں میں مبتلا پائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل میڈیا کی مودی پر طنز  کی بوچھاڑ۔۔ ہندوستان کو ’’مودی ستان‘‘ بنا دیا