پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ  میں موجودہ پوزیشن قائم رکھنے کیلئے زمبابوے کے خلاف دونوں میچ  جیتنا ضروری

Apr 29, 2021 | 14:01:PM
پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ  میں موجودہ پوزیشن قائم رکھنے کیلئے زمبابوے کے خلاف دونوں میچ  جیتنا ضروری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ  ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان ٹیم کو  زمبابوے کے خلاف دونوں میچز میں فتح  حاصل کرنا ضروری ہے۔

 
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار ہے لہٰذا زمبابوے نے ایک  میچ  بھی برابر کرلیا تو ایک پوائنٹ کم ہونے پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان سے آگے نکل جائے گی۔پاکستان کے موجودہ ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 90 ہے، بھارت (120) پہلے، نیوزی لینڈ (118) دوسرے، آسٹریلیا (113)تیسرے اور انگلینڈ (106) چوتھے نمبر پر ہے،اگر  پاکستان  زمبابوے کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز جیت لے  تو  نہ صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ حاصل ہوگا بلکہ پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار رہے گی۔اور اگر نتیجہ0-1رہا تو 89 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان جنوبی افریقہ کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ جائے گا، سیریز 1-1 سے برابر ہونے پر ٹیم کے 5ریٹنگ پوائنٹس کم ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل میڈیا کی مودی پر طنز  کی بوچھاڑ۔۔ ہندوستان کو ’’مودی ستان‘‘ بنا دیا