(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ نے جمعہ 30 اپریل سے صوبے بھر میں انٹر ڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت آج کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس خطاب میں وزیراعلیٰ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال اچھی نہیں، ہمیں سخت اقدامات کرنے ہونگے۔ وزیر اعلیٰ نےمتعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کی ٹائمنگ صبح 6 سے شام 6 بجے تک یقینی بنائیں۔ مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔ کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کررہے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے انٹر ڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹ پر سختی سےعمل کروانے کی ہدایت دی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کا سندھ کے کسی ضلع میں داخلہ منع ہے۔ کسی صوبے سے کوئی مسافر گاڑی آبھی گئی تو واپس جانے نہ دیں۔اجلاس سے خطاب میں حکام نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس عملے کو ترجیحی بنیادوں پر کوویڈ ویکسین لگانا شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورسٹائل اداکار منور ظریف کی آج 45ویں برسی۔۔ مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ